اپریل 20, 2026

گجرات میں ایکسپائری جوس فروخت کرنے پر ڈی واٹسن میگا اسٹور سیل

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے بھمبر روڈ پر واقع ڈی واٹسن میگا اسٹور پر بڑی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران اسٹور سے ایکسپائری جوس فروخت کیے جانے کی تصدیق ہوئی، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میگا اسٹور کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مزید چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔