اپریل 20, 2026

بلوچستان میں ریلوے ٹریک اپ گریڈیشن منصوبہ اپریل سے شروع ہونے کا امکان

بلوچستان میں ریلوے نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم منصوبے پر کام رواں سال اپریل میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک تقریباً 600 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے خطے میں سفری اور تجارتی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 400 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ اسے تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے بعد ٹرینوں کی رفتار، سیکیورٹی اور مسافروں کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے بہتر انداز میں جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور عوام کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے گی۔