اپریل 20, 2026

اوورسیز پاکستانیوں کی کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کھاریاں (پ۔ر) اوورسیز پاکستانیوں ملک پرویز، راجہ مدثر سدوال، چوہدری غیاث بہبلی، ملک غضنفر علی، حافظ شہزاد احمد اور مرزا ثاقب نے کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر سید تنویر نقوی، جنرل سیکرٹری احمد نذر، سینئر نائب صدر سلیم اختر بٹ، فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر اور کابینہ کے دیگر اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی اور کھاریاں پریس کلب کو مزید متحرک اور فعال بنائے گی۔

اس موقع پر کلیم اللہ گیلانی (سی ای او لبرٹی گجرات)، تحریک کھاریاں کے عامر وسن، کامران بٹ، وقار ڈار، عمر شہزاد بھٹی، مجاہد حسین، پادری جمشید، معروف کاروباری شخصیت پہلوان خالد پیارا، راجہ جاوید اختر، ڈاکٹر دلبر حسین، حاجی صفدر علی، چوہدری رخسار دھوریہ، گلیانہ پریس کلب کے صدر چوہدری مصدق عزیز، مرزا عبدالغفور، محمد نواز مغل، راجہ صہیب سلطان، شہباز ہاشمی اور دیگر معززین بھی کھاریاں پریس کلب پہنچے اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔