کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی کھاریاں میں منعقدہ کھلی کچہری میں آمد پر مصالحتی کمیٹی سرکل کھاریاں کے چیئرمین چوہدری محمد زمان دھنی نمبردار اور وائس چیئرمین چوہدری کفایت اللہ نمبردار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور فوری حل کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ مصالحتی کمیٹی کے عہدیداران نے امن و امان کے قیام اور عوامی شکایات کے ازالے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔




