اپریل 20, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان 45 منٹ طویل گفتگو، خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اہم گفتگو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی جس میں ماحول نہایت خوشگوار اور دوستانہ رہا، وزیراعظم نے 11 اور 12 اپریل کو مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کی پاکستان آمد پر صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا، دورانِ گفتگو وزیراعظم نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اپنے حالیہ دوروں اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن مشن کے حوالے سے پاکستان کے مضبوط عزم پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔