ڈنگہ (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے پی پی 34‘ مرکزی راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا ہے کہ ڈنگہ میں جاری تمام ترقیاتی و سماجی منصوبوں پر میری مستقل نظر ہے اور میں مسلسل متعلقہ اداروں اور افسران سے رابطے میں ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ خدمت مرکز ڈنگہ اور منگوال جلد فعال ہوں گے۔ میں نے اراضی سنٹر ڈنگہ اور منگوال میں خدمت مرکز کے لئے عمارتوں کا وزٹ کر کے جائزہ لے لیا ہے۔ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی بڑا تعمیراتی یا شہری سہولت کا منصوبہ ہوتا ہے تو اس کو مختلف اداروں سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس لئے تکمیل میں وقت لگتا ہے۔ حدمت مرکز ڈنگہ اور خدمت مرکز منگوال کی رپورٹس آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ میں خود بھی لاہور میں تمام متعلقہ افسران سے رابطہ میں ہوں۔ پروسیجر انڈر پراسیس ہے۔ ان شاء اللہ اہل ڈنگہ و علاقہ کو یہ سہولت ضرور ملے گی۔ کیونکہ میں جو کام شروع کرتا ہوں اس کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھتا۔ چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر سپورٹس اسٹیڈیم‘ مریم نواز پارک‘ ٹراما سنٹر ڈنگہ جیسے میگا پروجیکٹس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ موسم بہار سے پہلے تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔





