ڈنگہ (نمائندہ خصوصی) ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی راہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کی بھتیجی‘ خواجہ سلیمان رفیق کی بیٹی کی تقریب رخصتی میں شرکت۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف‘ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ وفاقی وزیر قانون چوہدری اعظم نذیر تارڑ‘ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری‘ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات‘ ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری‘ ایم این اے نوشین‘ سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ تقریب میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری علی رضا کلا چور بھی شامل تھے۔





