کراچی (نمائندہ خصوصی) شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی کراچی میں دسمبر 2025 کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والے مختلف نوعیت کے پانچ ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے۔ ان ایونٹس میں پہلا ایونٹ ساحل سمندر پر ونٹر کراٹے تربیتی کیمپ تھا جبکہ دوسرا ایونٹ اسپورٹس کراٹے ریفری ججز آگاہی سیمینار، تیسرا ایونٹ کراٹے ریفری ججز کورس اور ایگزامنیشن، چوتھا ایونٹ کلر و بلیک بیلٹ گریجویشن ایوارڈ سرمنی اور پانچواں ایونٹ قائد اعظم آل پاکستان انٹرسٹی کراٹے چیمپئین شپ شامل تھا۔ ریفری ججز سیمینارو ایگزامینیشن کورس کو شن بوکو ایسوسی ایشن پنجاب اور شوتوکان کراٹے ریفری ججز کونسل پاکستان کے سیکریٹری سینسی عبدالرحمن نے چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی شیہان شہزاد احمد کی سربراہی میں کنڈکٹ کیا جبکہ ساحل سمندر پرہونے والے ونٹر کراٹے تربیتی کیمپ میں ایسوسی ایشن کے چیف انسٹرکٹرو صدر شیہان شہزاد احمد نے کھلاڑیوں کو کاتا اور کومیتے کی بیسک اور ایڈوانس تیکنیکس کی تربیت فراہم کی، مزکورہ تربیتی کیمپ میں شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی ہیڈکوارٹر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ لاہور برانچ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جبکہ چیمپئین شپ میں کراچی سمیت حیدرآباد، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان اور آزاد کشمیرکے کھلاڑیوں نے انفرادی کاتا اور کومیتے کے مقابلوں میں شرکت کی۔ چیمپئین شپ میں کیوکوشن کی ایک ٹیم نے سینسی سید عقیل کی قیادت میں مہمان ٹیم کی حیثیت سے شرکت کی۔ چیمپئین شپ کے مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے لیٹسٹ رولز پر کروائے گئے جن میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنز حاصل کیں۔

مختلف جونیئر و سینیئر ویٹ کیٹیگری کے فائنل مقابلوں کے بعد نتائج کچھ اس طرح رہے۔ انفرادی کاتا گرلز میں فاطمہ ہاشمی نے گولڈ، نور فاطمہ نے سلور جبکہ انشال کاشان اور اینجل نے برونز میڈل حاصل کیا۔ انفرادی کاتا جونیئر گرلز میں عروسہ نے گولڈ، اقرا نے سلور جبکہ تابعیہ نے برونز میڈل حاصل کیا۔ انفرادی کاتا بوائز میں فواز احمد خان نے گولڈ، شاہ میر حسین نے سلور جبکہ عبدالباری نے برونز میڈل حاصل کرلیا۔ انفرادی کومیتے گرلز کی پہلی کیٹیگری میں اینجل نے گولڈ، فاطمہ ہاشمی نے سلور جبکہ نور فاطمہ اور میرب نے برونز میڈل حاصل کیا۔ دوسری کیٹیگری میں عروسہ نے گولڈ، صالحہ فاطمہ نے سلور جبکہ شیزہ فہد نے برونز میڈل حاصل کیا۔ جونیئر کیٹیگری میں زویا فاروقی نے گولڈ جبکہ خدیجہ ہاشمی نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ جونیر بوائز کومیتے میں ابشام عارف نے گولڈ، عبدالرحمن ہاشمی نے سلور جبکہ عبدالباری اور عبدالرافع نے برونز میڈل حاصل کئے۔ کیڈٹ بوائز کومیتے میں وثیق نے گولڈ، یوشع نے سلور جبکہ سعد کاشان اور عمر نے برونز میڈل حاصل کیا۔ سینئر کومیتے میں ارسلان بن مسعود نے گولڈ، مظہر نے سلور جبکہ سلیمان اور ابوبکر نے برونز میڈل حاصل کئے۔ مجموعی طور پر ٹیم پوزیشنز میں کراچی کی ٹیم نے 160 پوائنٹ کے ساتھ پہلی، لاہور کی ٹیم نے 125 پوائنٹ کے ساتھ دوسری جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کیوکوشن کی مہمان ٹیم نے مشترکہ طور پر 75 پوانٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، حیدرآباد کی ٹیم 70 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی سینئر کراٹے ماسٹر اور پی ایم سی ایف کے نیشنل ڈائریکٹر شیہان سید شکیل احمد تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل و سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔ اس موقعے پر نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور کک باکسنگ ماسٹر راجہ غضنفر، این ایم جی سی حیدرآباد کے صدر اور تائیکوانڈو ماسٹر محمد فیصل خان، کیوکوشن ریو کے پاکستان برانچ چیف سید عقیل، کراچی شوٹنگ بال کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، سینسی شفیق، شمیم قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیمپئین شپ کے اختتام پر شوتوکان کراٹے کے بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو بیلٹ اور سرٹیفکیٹ بھی ایوارڈ کئے گئے جن میں اقرا نے یلو اسٹرپ بیلٹ، سلیمان نے اورنج بیلٹ، اینجل، انشال، نور فاطمہ اور سعد نے گرین بیلٹ، ابشام عارف نے براؤن اسٹرپ بلیو بیلٹ جبکہ محمد وثیق اور ارسلان نے وائٹ اسٹرپ براؤن بیلٹ حاصل کیا، فواز احمد خان نے پہلی پوزیشن کے ساتھ بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان کی ڈگری حاصل کرلی۔ آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کو شن بوکو ایسوسی ایشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے روائتی اجرک اور شیلڈ و سونیئرز پیش کئے گئ





