کھاریاں (ایم عمر) کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ کا اعلان کردیا گیا۔ صدر کھاریاں بار چوہدری محبوب علی ڈھولہ ایڈووکیٹ چئیرمین ہوں گے جبکہ ممبران میں چوہدری انور چوہان۔ ۔ملک ثاقب محمود اعوان۔ ۔قاری شبیرشاھد اور تسکین امجد شامل ہیں۔ شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا۔ پولنگ مورخہ 3 جنوری 2026 کو ہو گی۔ امیدواروں کی درخواستیں مورخہ 25 دسمبر کو صبح 10 بجے تا دن 3 بجے تک وصول کی جائیں گی۔ جانچ پڑتال 25 دسمبر صبح دس بجے تا تین بجے تک کی جائے گی۔ درخواستوں کی واپسی 28 دسمبر کی جاسکے گی۔
متعلقہ خبریں





