کھاریاں(ایم عمر)کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ سال کے اختتام پر حاجی عبدالروف صدر کھاریاں پریس کلب کی صدارت میں اخری اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کھاریاں کے تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی حاجی عبدالروف نے اپنی صدارت کا اخری خطاب کیاتمام اعزازی ممبران کو مستقل ممبر اور ان کو ووٹ دینے کا حق بھی دے دیا گیا
الیکشن بورڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا جس میں چئیرمن الیکشن بورڈ چوہدری محبوب ڈولہ اور ممبران میں چوہدری انور چوہان،تسکین امجد خان ،ملک ثاقب محمود اور قاری شبیر شاہد کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیاالیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی 25 دسمبر دن 10 بجے تا دوپہر تین بجے ٹائم ہو گا سکروٹنی 26 دسمبر اور 27 کو کاغزات نامزدگی فائنل کر دئیے جائیں گے اور الیکشن 3 جنوری کو 10 بجے تا 4 بجے ہونگے





