جون 9, 2026

بی بی ایل میں بابر اعظم کے لیے سڈنی سکسرز کا منفرد تین ہندسوں والا جرسی نمبر ’056‘

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر متعارف کرایا ہے۔ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا اور بابر اعظم اس سیزن میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستانی بیٹر رواں ہفتے لیگ میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے تھے، جس کے بعد ٹیم نے انہیں ایک خاص اعزاز دیتے ہوئے نیا جرسی نمبر پیش کیا۔ سڈنی سکسرز نے سیزن 15 کے آغاز سے قبل بابر اعظم کے لیے روایتی دو ہندسوں کے بجائے تین ہندسوں پر مشتمل نمبر ’056‘ جاری کیا ہے، جو ان کے قومی جرسی نمبر 56 کی منفرد شکل ہے۔ فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی نئی جرسی کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ موجود ہیں۔