جون 8, 2026

کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست مسترد ، لاہور ہائیکورٹ نے ناقابلِ سماعت قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں، عدالت اخباروں میں خبروں کی تشہیر کے لیے پلیٹ فارم نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواستیں عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہیں، اس لیے اسے ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دیا گیا