جون 7, 2026

کھاریاں: نصیر احمد چوہان ، مسعود احمد چوہان اور مبشر چوہان نصیرہ کے والد مہندی خاں مرحوم سپردِ خاک

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں نصیر احمد چوہان نصیرہ، سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ مسعود احمد چوہان نصیرہ اور اے ایس آئی پنجاب پولیس مبشر چوہان نصیرہ کے والد مہندی خاں مرحوم کو آج سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ اور تدفین میں علاقے کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت سرکاری و سول افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مرحوم کے انتقال پر علاقے میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا جبکہ سوگوار خاندان سے تعزیت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔