کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گلیانہ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی جاری ہے۔ سب انسپکٹر ذکاء اللہ اور سید قیصر شاہ کی قیادت میں خصوصی چیکنگ کے دوران ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے نوجوانوں اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روک کر چالان کیے اور انہیں سخت وارننگ جاری کی۔ اس موقع پر افسران نے واضح کیا کہ کارروائی کا مقصد حادثات میں کمی اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں، ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔





