کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ممتاز اوورسیز شخصیت میاں شاہ نواز عالم انگلینڈ کے اعزاز میں پروفیسر ملک زاہد حسین کی جانب سے ایک شاندار اور پروقار استقبالیہ اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ٹورنٹو کی معروف سیاسی، صحافتی اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ وکلا کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ یہ محفل بچپن کے دوستوں اور کلاس فیلوز کی طویل جدائی یعنی اکیس سال بعد ہونے والی ایک انتہائی یادگار اور جذباتی ملاقات کا ذریعہ بھی بنی۔
تقریب کو رونق بخشنے والی نمایاں شخصیات میں سید عاصم شاہ (ڈائریکٹر 1A)، چوہدری مناف (ڈائریکٹر برلنگٹن کیپ چکوڑی بھیلو وال)، معروف کاروباری شخصیت میاں ارسلان، میاں مجید، چوہدری مسعود تارڑ پھالیہ، چوہدری دلدار حاجی چک، میاں قیصر پھالیہ، ایڈوکیٹ چوہدری طلعت وڑائچ جانو چک، مولانا شوکت قادری، چوہدری وقاص آیاز محلہ چوہدریاں، سید یاسر شاہ (ڈائریکٹر ٹیک سلوشن مدینہ گجرات)، ایڈوکیٹ سید ناصر شیرازی، سید سمعی سبزواری (سجادہ نشیں لعل شاہ مری)،

اور شیخ زبیر (زونل ہیڈ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک) شامل تھے۔ ان کے علاوہ حکیم عبدالجبار، محمد ندیم قادری ڈنگہ، عثمان راجپوت ڈنگہ، علی قریشی ڈنگہ، مرزا اعجاز پھالیہ، چوہدری ذوالفقار شاہد رانھجا (ڈائریکٹر پنجاب گروپ پھالیہ)، کاشف علی کھوکھر، مقرب وڑائچ کیرانوالہ اور علی بسوی ڈنگہ سمیت وطنِ عزیز اور دیارِ غیر کی مقتدر برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد اہم افراد نے شرکت کی اور معزز مہمانِ گرامی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔






