جہلم (بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے پولیس لائنز جہلم میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں کل 42 پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی، جن میں سے 16 افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیا۔
اردل روم میں ڈی پی او نے پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کے موقف کو سنا اور میرٹ کے مطابق احکامات جاری کیے۔ اس دوران شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاران کو فرائض میں غفلت کرنے پر مختلف سزائیں دی گئیں۔
ڈی پی او جہلم نے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں اور اپنے پیشہ وارانہ امور کو ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت ہی اچھے پولیس افسر کی ضمانت ہے، اور محکمہ میں نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں۔





