جون 2, 2026

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ، کھارا در کراچی میں کامیابی سے منعقد

جہلم ( محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پرائم میڈیکل سنٹر، کلثوم ٹیرس، کھارا در کراچی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ کیمپ ڈاکٹر رضوانہ مرچنٹ، نائب صدر HDF پاکستان، اور ڈاکٹر عبدالصمد بیجوڑا، فنانس سیکریٹری HDF سندھ، کی نگرانی میں 29 نومبر 2025 بروز ہفتہ لگایا گیا۔ کیمپ کے دوران سٹوڈنٹس محمد، کاشف اور فیصل کو عملی تربیت اور ہومیوپیتھک طریقۂ علاج سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

کیمپ کے انعقاد میں مسعود ہومیو فارما کمپنی اور کینٹ فارما کمپنی نے معاونت فراہم کی۔ اس فری کیمپ میں عوام کو ہومیوپیتھک علاج کے بارے میں آگاہی دی گئی، 40 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں 15 دن کی فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ عوام نے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کی خواہش کا اظہار کیا۔