سعودی عرب (ادریس احمد سے )سعودی عرب میں HBL بنک کی جانب سے گیمز شو اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے شرکت کی اور ڈھیروں انعامات جیتنے سمیت میوزک مستی سے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ ورکرز کو بینکنگ سسٹم کے ذریعے ترسیلات زر پاکستان بھجوانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تاکہ پاکستانی معیشت کو زرمبادلہ کے ذریعے مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکے ،سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم مختلف لیبرز کیمپ میںHBL بنک کی جانب سے پاکستانی ورکرز میں ترسیلات زر لیگل چینلز سے بھیجنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ورکرز کی جانب سے بھیجے جانے والے زر مبادلہ کی صورت میں پاکستانی معیشت مزید مضبوط ہو مختلف لیبر کیمپ میں منعقدہ گیمز شوز سمیت میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ورکرز نے مختلف گیمز میں بھرپور شرکت کی اور میوزیکل کنسرٹ میں گلوکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ بھی ہوئے اس موقع پر فرخ ندیم یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 28 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم ان تک پیغام پہنچا رہے ہیں کہ وہ ترسیلات زر کو بنکنگ سسٹم کے ذریعے اپنے پیاروں تک پہنچائیں اور ہنڈی سے انکار کرکے پاکستان سے پیار کو نبھائیں





