سعودی عرب (ادریس احمد سے )سرپرستِ اعلیٰ مجلس پاکستان و یوتھ فورم سید ثاقب زبیر کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی،تقریب میں رانا عمر فاروق جنرل سیکریٹری مجلس پاکستان، وقاص احمد، رضی محمد ولی ، عبد الرحمن فیض، محمد ابراہیم جٹ صدر یوتھ فورم اور دیگر معزز احباب شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات، فلاحی منصوبوں، اور انسانی بہبود کے میدان میں جاری سرگرمیوں پر مفصل گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کے عالمی سطح پر کردار اور رفاہی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی سب سے مؤثر فلاحی تنظیموں میں سے ایک قرار دیا





