اکتوبر 30, 2026

غزہ کی طالبات بسمہ السکانی اور سارہ ابوسقر نے کلیفٹ ہسپتال پاکستان میں میڈیکل ٹریننگ مکمل کر لی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) غزہ، فلسطین سے تعلق رکھنے والی طالبات بسمہ السکانی اور سارہ ابوسقر نے کلیفٹ ہسپتال پاکستان (گجرات) میں 15 روزہ میڈیکل ٹریننگ مکمل کی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے الوداعی ملاقات میں اپنے دفتر میں کی۔

میڈیکل طالبات نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ وارانہ مہارت اور خدمتِ خلق کا جذبہ لے کر فلسطین واپس جا رہی ہیں۔

الوداعی تقریب میں ڈاکٹر اعجاز بشیر، سیکرٹری جمخانہ کلب، چوہدری رخسار احمد میلو، گجرات چیمبر کے احمد حسن مٹو، چوہدری افتخار احمد مٹو، چوہدری ناصر محمود جرمنی، خرم الطاف بھٹی، اشفاق بشیر اور چوہدری یاسر وڑائچ بھی موجود تھے۔