سعودی عرب(ادریس احمد گنجہ سے )پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم سعودی عرب کی جانب سے سید وقاص کو ریاض چیپٹر کا صدر نامزد کردیاگیا ،فورم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سید وقاص کی نامزدگی اُن کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ خدمات اور بزنس کمیونٹی کے فروغ میں گہرے کردار کے اعتراف کے طور پر کی گئی ہے،فورم کے چیئرمین رانا کاشف نے سید وقاص کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ریاض چیپٹر فورم کے مقاصد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گا، خصوصاً کاروباری افراد کے مابین روابط، رہنمائی اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے،سید وقاص نے اعتماد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فورم کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بناتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،فورم کے اراکین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب میں بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور ترقی کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔





