سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں سردار طلعت محمود کو کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا،یہ اعزاز اُن کی سماجی خدمات، کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم کردار اور مسلسل عوامی تعاون کے جذبے کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا،فورم کے چیئرمین رانا کاشف اور دیگر عہدیداران نے سردار طلعت محمود کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی کمیونٹی کے لیے سرگرم کاوشیں دوسروں کے لیے ایک روشن مثال ہیں،اس موقع پر سردار طلعت محمود نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اُن کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،تقریب میں بزنس کمیونٹی، میڈیا نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی اور فورم کی جانب سے کمیونٹی خادموں کی حوصلہ افزائی کو ایک مثبت قدم قرار دیا





