اکتوبر 29, 2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن: منڈی بہاءالدین میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی، 2 ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ تلف

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین کی ملاوٹ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موضع ڈھوک نواں لوک اورچیلیانوالہ میں پاو ڈر سے دودھ تیار کرنے والے مافیا کے خلاف مو ثر کارروائیاں کیں۔ دوران کارروائی ڈیری کلیکشن سنٹر پر سکیمڈ ملک پاو ڈر بیگذ سے دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ موقع پر چیک کیے گئے نمونہ جات کو انسانی صحت کے لیے غیر موثر پایا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 2 ہزار لیٹر غیر معیاری اور مصر صحت دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا اورسکیمڈ ملک پاو ڈر کے 10بیگز، ڈرمز 7عدد جبکہ چلر ، پلنجر، کنڈا مشین، پک اپ اور موٹر سائیکل کو موقع پر ضبط کر کے پویس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ڈیری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تاکہ قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف یہ آپریشن عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے اور یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔