منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجراات ڈویژن گجرات /اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر منڈی بہاءالدین سید عثمان الحسن شاہ کی زیر نگرانی محکمہ وائلڈ لائف منڈی بہاءالدین کی جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے کاروائیاں، محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک کالا تیتر ، دو براﺅن تیتر اور ایک کوئیل کو قبضہ میں لے کر ڈفر جنگل میں آزاد کر دیا اور شکاریوں کو گرفتار کر کے سامان کو ضبط کرلیا گیاجبکہ شکاریوں کو 65ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات ڈویژن گجرات سید عثمان الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف حکومتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،انہوںنے بتایا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومت کی پالیسی واضح ہے جس کے تحت غیر قانونی شکار کی مکمل پابندی ہے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کی نشاندہی کریں ، فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





