جون 14, 2026

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اورگولڈ میڈل جیت لیا

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایانا نوئیل نےگولڈ میڈل جیت لیا۔کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ایانا نوئیل نے انڈر 12 پلس 40 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نےکمیتا میں پاکستان کے لیےگولڈ میڈل جیتا۔اس سے قبل انڈر 10 حذیفہ ارشد نے بھی پاکستان کے لیےگولڈ میڈل جیتا تھا۔پاکستان کا دستہ اب تک 2 گولڈ، ایک سلور اور 7 برانز میڈل جیت چکا ہے، بھارت مجموعی طور پر میڈل ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور بھوٹان کے کراٹےکاز ایونٹ میں شریک ہیں