سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لئے بڑی خوش خبری۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے پرنسپل پروفیسر زاہد حسین ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اس ادارے میں تجربہ کار ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی فری پری فرسٹ ایئر کلاسز کا آغاز 7 اپریل 2025 سے ہو رہا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنائیں۔ جہلم کا یہ قدیمی تعلیمی ادارہ کوالیفائڈ اساتذہ، خوبصورت اور کشادہ کیمپس، جدید ترین سائنس اور کمپیوٹر لیبز، کشادہ پلے گراؤنڈز، وسیع ذخیرہ کتب کی حامل لائبریری اور مثالی روحانی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے علاقے بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ذہین اور مستحق طلبہ کو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔مزید پروفیسر زاہد صاحب نے کہا کے ہمارے کالج کا جو تعلیمی معیار اور ماحول ہے وہ قابل تعریف ہے ِ اس ادارے نے بہت بڑے بڑے لوگ پیدا کئے ہیں جس میں سر فہرست مشیر صحت جرنل اظہر کیانی اور سابق سیکرٹری دفاع جنرل سید ضمیر الحسن شاہ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری مثالیں موجود ہیں۔ آپ بھی جلد از جلد اس ادارے میں اپنے بچوں کا داخلہ کروائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنائیں





