جولائی 12, 2026

کوارڈینیٹر پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل متحدہ عرب امارات انجینئر محمد جاوید کا سعودی عرب کا دورہ

سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے ) متحدہ عرب امارات کی ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت، انجینئر محمد جاوید نے سعودی عرب کا نجی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مختلف بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی صحافیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا،دورے کے دوران، انجینئر محمد جاوید نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو کی اور ان کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب میں بزنس کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ انجینئر محمد جاوید نے الریاض میں ہونے والی مختلف کمیونٹی کی نجی تقریبات میں بھی شرکت کی، جہاں انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا،مختصر قیام کے بعد، انجینئر محمد جاوید نے مکہ المکرمہ میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور مدینہ المنورہ میں روضہ رسول ﷺ کی حاضری دی،یاد رہے کہ انجینئر محمد جاوید ابوظبی چیمبر آف کامرس کے ممبر اور ایڈوئزری ممبر پاکستان قونصلیٹ ابوظہبی ہیں۔ وہ کوارڈینیٹر OPC راس الخیمہ اور صدر ورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن میڈل ایسٹ بھی ہیں۔ ان کی سماجی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔