جون 14, 2026

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 2 رکنی ’’فانا گینگ ‘‘ گرفتار کرلیا، 4 موبائل فون مالیتی 6 لاکھ روپے ، 20 ہزار روپے نقدی ،2 عدد پسٹل 30 بور برآمد

گجرات( پریس ریلیز) گجرات پولیس سٹی سرکل کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 2رکنی ’’فانا گینگ ‘‘ گرفتار کرلیا۔4 موبائل فون مالیتی 6 لاکھ روپے ، 20 ہزار روپے نقدی ،2عدد پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی ایس پی سٹی سید عامر عباس شیرازی کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SIنعمان حسن نے اپنی پولیس ٹیم ملک مبشر ASIکے ہمر اہ کاروائی کرتے ہو ئے وارداتوں میں ملوث 2رکنی ’’فانا گینگ ‘‘ گرفتا رکرلیا ۔گرفتار ملزمان میں 1۔حمزہ ولد عاشق سکنہ نور پور شرقی گجرات ،2۔فرحان علی ولد قیصر سکنہ محلہ نور پور شرقی شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے 4 عدد موبائل فون مالیتی 6 لاکھ روپے اور نقدی 20 ہزار روپے برآمد کرلی ۔ جبکہ دونوں ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا سلحہ 2 عدد پسٹل30 بوربھی برآمد کرلئے