جون 14, 2026

سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی جمشید خان کی پاکستان سے سعودی عرب آمد ، ملک جی ایم اعوان ، ملک حسنین اور صارم علی کی جانب سے پُرتپاک استقبال

سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب کے ماموں ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے کزن سابقہ ٹکٹ ہولڈرجمشید خان نجی دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے سعودی عرب الریاض پہنچنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب ملک جی ایم اعوان سینئر نائب صدر ملک حسنین ، صدر ریاض صارم علی نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اس موقع پر ملک جی ایم اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمشید خان کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں بلاشبہ انکی مسلم لیگ ن کے لیے بے مثال قربانیاں اور کاوشیں ہیں جن پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں