جون 15, 2026

جہلم: ڈومیلی اور پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی،14سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم شفیق اور نازیبا حرکات کرنیوالا علیان گرفتار

جہلم (چوہدری سالک پسوال)حکومت پنجاب کے ویژن ” VIOLENCE AGAINST CHILDREN NEVER AGAIN” کے تحت 14سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم قلیل وقت میں گرفتار،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی انسپکٹر محمد افضل اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا،ملزم نے میرے بیٹے کو ویران جگہ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی،مدعی مقدمہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،جبکہ دوسری جانب تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علیان کو گرفتار کر لیا،ملزم نے میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،مدعیہ مقدمہ ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ