پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کردیا۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیف جسٹس اور جسٹس امین پر مشتمل کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کو فیصلے کیے، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں 23 ستمبر، یکم اکتوبر کے کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں عدالتی حکمنامے، اقدامات غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ فریق ہیں





