نومبر 3, 2026

سرکاری وکلاء کا تنخواہیں نہ بڑھانے پر عدالتی کارروئی کے بائیکاٹ کا اعلان

خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلاء نے تنخواہیں نہ بڑھائے جانے پر عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخو نے تمام سرکاری وکلاء کو مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے کے ذریعے پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن نے کل تمام پراسیکیوٹرز آفیسرز کا کنوشن بھی بلالیا ہے۔پراسیکیوشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔