اگست 1, 2026

چین میں جاری سہ فریقی ہاکی سیریز ، میچ سے قبل منیجمنٹ میں اچانک تبدیلی بھی چین سے قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

چین میں جاری سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی گئی۔شیخ عثمان کی جگہ اولمپیئن ذیشان اشرف قومی ٹیم کےہیڈ کوچ بن گئے اور شیخ عثمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنادیا گیا۔تربیتی کیمپ میں شیخ عثمان ہیڈ کوچ کی حیثیت سےشریک تھے۔چین کے خلاف میچ سےقبل ٹیم منیجمنٹ کو تبدیل کیا گیا لیکن منیجمنٹ کی تبدیلی بھی قومی ٹیم کوشکست سےنہ بچاسکی۔چین کی ٹیم پاکستان ٹیم کےخلاف 6گول کرنے میں کامیاب ہوئی اور چین کے ہاتھوں 6کے مقابلے مین تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان، چین اور جاپان شامل ہیں۔