جون 3, 2026

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز گوندل کا ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیا، مختلف وارڈز کا وزٹ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز گوندل کا انتظامی امور کی چیکنگ کے سلسلہ میں ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیا، مختلف وارڈز کا وزٹ، صفائی ستھرائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور علاج معالجہ کے حوالے سے مریضوں سے بات چیت، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا وزٹ کیا، MS ٹراما سنٹر ڈاکٹر عابد مجید نے ہسپتال میں سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے AC کھاریاں کو بریف کیا،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے وزٹ کے دوران ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈسپلن اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے MS ڈاکٹر عابد مجید کی کاوشوں کو سراہا اور شاباش دی،ایم ایس ڈاکٹر عابد مجید کی زیر نگرانی روزانہ 5سے 6سو تک مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ہسپتال کے تمام شعبوں ایمرجنسی، حادثات، ایکسرے، سرجیکل اور زچگی کے علاوہ OPD میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، ہسپتال کے تمام وارڈز کی صفائی ستھرائی کے علاوہ نظم و ضبط بھی مثالی نظر آیا،