منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی سلولرنرز (سپیشل ایجوکیشن) سنٹر منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا،اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، سکول بلڈنگ، کلاس رومز، فرنیچر، رنگ و روغن سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ،سکول پرنسپل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتایا کہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد112 ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ سلولرنرز سکولز میں زیر تعلیم طلبائکو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔ ادارے میں طلبا ء کی انرولمنٹ بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی جائے۔





