پنڈدادنخان(گوہر وقاص پراچہ)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈ دادن خان میں شجر کاری کے سلسلے میں پودا لگا کر کمپلیکس میں شجرکاری کا اغاز کیا،مختلف محکموں کے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے،پاکستان بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی مون سون شجرکاری کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے مختلف تنظیموں اداروں اور شخصیات کی جانب سے شجرکاری کے طور پر مختص جگہوں پر پودے لگائے کا سلسلہ جاری ہے تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس اورتحصیل سپورٹس افیسر کی جانب سے شجرکاری کے لیے گراؤنڈ تیار کیے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر سالٹ رینج میڈیا کلب کے صدر چوہدری سلیم باگڑی ڈی ایس او عمران ٹی ایس او عبدالرشد اسسٹنٹ سی ای او میونسپل کمیٹی ملک غلام اکبر سمیت سول سوسائٹی کے دیگر افراد نے پودے لگائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا ہی اصل کام نہیں ہے بلکہ اصل ذمہ داری یہ ہے کہ پودے لگانے کے بعد ان کی ابیاری اور نگہداشت کی جائے تاکہ یہ پروان چڑھتے رھیں درختوں کی جتنی اج کے انسانوں کو ضرورت ہے اتنی اس سے پہلے نہیں تھی کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی نے زمین کے حسن کو گہنا دیا ہے جسے بحال کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور اپنے حصے کا درخت لگا کر انے والی نسلوں کو سرسبز پاکستان دینا چاہیے





