جون 2, 2026

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا

جہلم(مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا۔ جس کا مقصد چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانا اور جہلم کے محنتی کاروباری افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ اس نمائش میں جہلم کے مقامی کاروباروں کی دلچسپ کہانیاں اور ان کے پروڈکٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ اس نمائش کا انعقاد مقامی کاروباری حضرات کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو عوام تک پہنچا سکیں اور اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے مقامی کاروباری حضرات کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی نمائش ہمارے شہر کے کاروباری ماحول کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ نمائش مقامی معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی ہے، نمائش میں مختلف اسٹالز لگائے گئے جہاں مختلف مصنوعات جیسے ہینڈی کرافٹ، فوڈ آئٹمز، کپڑے اور دیگر مصنوعات کو پیش کیا گیا۔ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نمائش کو سراہا۔