تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل ، تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل۔ قاتل اس کا بیٹا ہی نکلا۔ قاتل بیٹے نے نماز جنازہ بھی پڑھائی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست کے ساتھ مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔لزم قیوم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، قیوم ایک لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ڈاکٹر شاہد صدیق کے انکار پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کروایا ۔جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل پچاس لاکھ روپے میں کی ۔ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ دو کروڑ روپے میں کروایا گیا ۔آلٹو کار جمعہ کے روز صبح 9 بج کر 50 منٹ سے ڈاکٹر شاہد صدیق کی ریکی پر تھی ۔ ریکی کرنے والی کار میں ڈاکٹر شاہد صدیق کا بیٹا قیوم سوار تھا ،جمعہ کے روز ڈاکٹر شاہد صدیق نے بنک سے نکلوا کر مستحق افراد میں رقم تقسیم کی ، رقم تقسیم کرنے دوران بھی مشکوک کار ڈاکٹر شاہد صدیق کا تعاقب کرتی رہی ، قیوم کی ملزم کے ساتھ ریکی کرتے کلوزسرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔مقتول کا بیٹا قیوم باپ کے قتل کے بعد انصاف مانگتا رہا۔قتل کی واردات کا منصوبہ بنانے والے بیٹے نے باپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔





