جولائی 28, 2026

اتفاق پریس کلب کھاریاں کے وفد کی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر نعیم اقبال گجر سے ملاقات، امن و امان اور صحافتی امور پر تبادلہ خیال

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اتفاق پریس کلب کھاریاں کے بانی و گروپ لیڈر محمد سلیمان قادری کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر نعیم اقبال گجر سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران صحافتی امور، علاقے میں امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور پولیس و میڈیا کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد میں بانی و گروپ لیڈر محمد سلیمان قادری کے علاوہ چیئرمین محفوظ احمد بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری شاہد افضل اور چیئرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک شامل تھے، جبکہ اس موقع پر سرائے عالمگیر کے سینئر صحافی سید امجد شاہ اور اویس مدنی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈی ایس پی نعیم اقبال گجر نے صحافی برادری کے جائز مسائل کے حل اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وفد نے ڈی ایس پی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔