ستمبر 10, 2026

گلیانہ؛ پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال کا جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کی خدمات کو خراج تحسین

گلیانہ(انصر فاروق مغل)پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ کھاریاں نے جامع مسجد میں منعقدہ ایک اجتماع میں جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کی خدمات جلیلہ کو خراج تحسین پیش کیا۔جسٹس پیر کرم شاہ الازہری نے تقسیم ہند کے بعد پہلا جامع دینی نصاب جو دینی اور عصری علوم پر مشتمل تھا آپ نے مرتب کیا اور کامیابی سے لاگو کیا۔پانچ جلدوں پر مشتمل قرآن مجید کی علمی فکری اور ادبی تفسیر لکھی سات جلدوں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر شاہکار کتاب ضیاء النبی لکھی خانقاہی نظام کو علم کے ساتھ مربوط کیا بحثیت جج شرعی تاریخی فیصلے رقم کیے۔اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس کے دفاع کے لیے ماہنامہ۔ ضیاء حرم کا اجراء کیا۔بھیرہ شریف کے علمی اور روحانی نیٹ ورک کو منظم کرنے کے لیے اپنی اولاد کی مثالی تربیت کی آج شرق و غرب میں آپ کا فیض موجود ھے۔آخر میں مرکزی عید گاہ کھاریاں میں جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا