جون 18, 2026

کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان

کراچی میں پیر اور منگل کو موسلادھاربارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔29 اور 30 جولائی کے درمیان کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر قائد میں کچھ مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شام یا رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔