جون 18, 2026

ڈی پی او اختر فاروق کا گجرات بار ایسوسی ایشن کا دورہ، وکلاء سے ملاقات

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات اختر فاروق نے گجرات بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر بار اور وکلاء برادری کے اراکین سے ملاقات کی

ملاقات کے دوران انصاف کی بروقت فراہمی، قانون کی بالادستی اور وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے عوام کو مؤثر اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا

اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ پولیس اور وکلاء انصاف کے نظام کے دو اہم ستون ہیں، جن کے درمیان مؤثر رابطہ، باہمی احترام اور تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان مثبت روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر قانونی اور سیکیورٹی خدمات فراہم کی جا سکیں

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں عوامی مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا