نومبر 3, 2026

بارسلونا؛ چوہدری جمشید اکبر وڑائچ میموریل والی بال ٹورنامنٹ کی کامیابی پر اپنی کمیونٹی کا انتہائی شکرگزار ہوں: چوہدری اسجد لوہسر

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)بارسلونا چوہدری جمشید اکبر وڑائچ مرحُوم میموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ کے چِیف آرگنائزر چوہدری مُحمد اسجد لوہسر نے ٹُورنامنٹ کے اِختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی کامیابی پر ہم اپنی کمیونٹی عمائدین اور کمیونٹی کے انتہائی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پذیرائی بخشی اور بڑی تعداد میں بچوں کے ہمراہ شرکت کرکے اپنے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،انہوں نے مقامی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کے تعاون کے بغیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا حکومت نے ہر موقع پر ثقافتی،مذہبی ہر قسم کے پروگرامز کو سہولیات بہم پہنچائی ہیں ۔