ستمبر 19, 2026

پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، صدارت صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین نے کی

پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس (2024-07-20 ) دخترانِ اسلام کالج مری میں منقعد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین نے کی۔اجلاس میں تمام مرکزی وضلعی عہدے داران نے شرکت کی۔اجلاس میں سکولز کی نجکاری اور لیو ان کیشمنٹ کے حوالے سے جاری تحریک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

صدر مرکزیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے پہلے بھی متحدہ محاذ اساتذہ کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن حاصل کی تھی۔اب بھی ان شاء اللّہ تعالیٰ اساتذہ کے تعاون سے سکولز کی نجکاری کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے اور لیو ان کیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن بھی واپس کرائیں گے ۔تمام مرکزی وضلعی عہدے داران نے صدر مرکزیہ کو یقین دلایا کہ ان کے ہر فیصلے اور حکم پر دل و جان سے عمل کریں گے۔