منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اے سی آفس پھالیہ کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے آفس میں آئے سائلین سے سہولیات اور ملازمین کے رویہ بارے بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ریونیو سروسز میں عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل اور سروسز کی فراہمی میں شفافیت سمیت دفاتر میں افسران عملہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے اے سی پھالیہ اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ فرد اجرا، انتقالات اراضی، رجسٹریشن سمیت تمام ریونیو امور میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا ہماری پہلی ترجیح عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہیں، جس کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




