جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا۔ سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گائے کا گوشت 750، بکرے کا گوشت 1500، روٹی 14، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)265، چاول باسمتی (پرانا)300، دودھ 160، دہی 180، چنے سفید 285، کالا چنا(باریک)280، دال مسور 290، دال مونگ 320، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔





