جہلم(سٹاف رپورٹر)امام عالی مقامؓ نے جان قربان کر کے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر دیا سیرت امام حسین ؓ پر عمل کر کے ہم یزیدی قوتوں کے عزائم خاک میں ملا سکتے ہیں امام حسین ؓ نے اپنے نانا کے دین کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا۔ شہادت حسین ؓ پر دنیا قیامت تک رشک کرتی رہے گی اور یزیدیت قیامت تک لعنت برستی رہے گی۔ ان خیالات کااظہار معروف مذہبی وسماجی شخصیت علی حسین راجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا عظیم مہینہ جس میں دین اسلام کو بقاء ملی۔ ظلم و استحصال، بزیدیت اور فرعونیت کا خاتمہ ہوا پوری انسانیت میں اسلام کا حقیقی تصور اجاگر ہوا،انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا بڑا دہشت گرد اور بنیادی انسانی حقوق کا قاتل ہے۔ مودی کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے، علماء کرام اس ماہ مقدس میں امام عالمی مقام امام حسین ؓ کی سیرت و کردار کو اجاگر کریں۔ ظلم و جبر اور استحصال کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔





