نومبر 3, 2026

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس، صوبہ بھر میں اہم منصوبوں کی منظوری

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف کینسر کئیر ہسپتال کے پہلے فیز میں بیڈز کی تعداد 100 سے بڑھا کر 150 کرنے کی ہدایت کی۔نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال میں کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹر ریزیڈنس، سرائے، کیفے سولر شیڈ پارکنگ ہونگی۔دوسرے فیز میں نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال میں 280 بیڈز سے زیادہ توسیع ہوسکے گی۔اجلاس میں پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز کی تجویز پر غور بھی غور کیا گیا ۔نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی جلد از جلد تعمیر کے آغاز کا حکم بھی دیا گیا۔مریم نواز نے سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور مریضوں کے رش کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہیلتھ پراجیکٹس کی ترجیحاً تکمیل اور دستیاب انفراسٹرکچر کا بہترین استعمال یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔معذور افراد کے لیے مصنوعی اعضا لگانے کے لیے خصوصی پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اگلے مارچ تک تمام بنیادی اور دیہی مراکز کی ری ویمپنگ مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا ۔جون تک بڑے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کی تکمیل کی ہدایت ھی کی گئی ۔بھکر میں کینسر ہسپتال قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاجناح پی آئی سی ٹو کارڈیالوجی کوجلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔راجن پور میں بڑا ہسپتال قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ کیا گیا ۔دور دراز علاقوں کے مراکزِ صحت اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ۔ہر ضلع میں میڈیکل کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ پر قائم کرنے پر غورکیا گیا ۔گورنمنٹ داتا دربار آئی ہسپتال کو اوقاف کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔