منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہدراٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کی سرکاری محکموں کے متعلق شکایات اور مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔





