نومبر 3, 2026

گجرات:جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن کی اسلامک سنٹر آمد

گجرات(ارشد علی سے)جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن نے گزشتہ روزگجرات کادورہ کیا اسلامک سنٹرگجرات میں صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم،ضلعی امیرچوہدری انصردھول ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اہم امور پرتبادلہ خیالات کیااس موقع پرصدرالخدمت فاؤنڈیشن امیدوارقومی اسمبلی راجہ ساجد شریف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسامہ مختاربھٹی، چوہدری حمزہ سرور،جماعت اسلامی گجرات سٹی کے رہنماچوہدری افتخارسرور،مفتی سلیم ودیگرموجود تھے۔ڈاکٹرطارق سلیم نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے اعزازمیں عصرانے کااہتمام کیا۔